پرائیویٹ سکولز ریگولر کلاسز شیڈول کا آئندہ اعلان کل مشاورت سے جاری کرینگے، کاشف مرزا
ملک میں پر تشدد مظاہروں میں اضافے کے بعد کل سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا اور ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے توڑ پھوڑ شروع کر دی ہے۔
دوسری طرف پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کل ملک بھر کے پرائیویٹ سکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
کاشف مرزا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز ریگولر کلاسز شیڈول کاآئندہ اعلان کل مشاورت کے بعد جاری کیا جائےگا، طلبا، اساتذہ، سٹاف اوروالدین سے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پرامن اوراحتیاط اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔