اس کمپاؤنڈ سے کی گئی گرفتاری مؤثر رہ سکتی ہے؟ مناسب فیصلہ جاری کریں گے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
** تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری قانونی ہے یا نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مناسب فیصلہ جاری کریں گے۔**
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت دوربار ہ شروع ہوئی توڈی جی نیب عرفان بیگ اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر پیش ہوئے۔
چیف جسٹس جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ نیب عمومی طور پر وارنٹس پر عمل کیسے کرتا ہے؟ جواب میں سردار مظفر نے کہا ہم نے وزارت داخلہ سے کہا تھا کہ وارنٹ پرعمل کرائیں۔
چیف جسٹس سوال کیا کہ کیا جب گرفتاری ہوئی تو نیب کا کوئی افسر موجود تھا؟ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے بتایا کہ تفتیشی ندیم باہر بیلا روڈ پر موجود تھا،چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاء سے بدسلوکی ہوئی اور یہ سب اس کمپاؤنڈ میں ہوا۔