عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب کی ٹیم نے رینجرزکی معاونت سے گرفتار کرلیا۔رینجرزاہلکاروں نے عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے گرفتارکیاجس کے بعد اُنھیں نیب راولپنڈی کے دفترمنتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق چیئڑمین پی ٹی آئی کو القادرٹرسٹ کیس اور توشہ خانہ کیس میں گرفتارکیاگیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کو وارنٹ دیکھا کرگرفتارکیا گیا،انہوں نےاہلکلاروں سے کسی قسم کی بدتمیزی نہیں کی۔ذرائع کے مطابق چئیرمین نیب نے عمران خان کے وارنٹ جاری کئےتھے۔