امریکہ میں فروری میں متعارف کراوائی جانے والی ایپ کو لاکھوں امیریکی ڈائون لوڈ کر چکے ہیں
امریکہ میں جہاں چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرپابندی کی بحث جاری ہے وہاں اسی کی پیرنٹ کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی ایپ ”لیمن 8“ تیزی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، اس اپپ کواب تک لاکھوں امیریکی ڈائون لوڈ کرچکے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کمپنی بائٹ ڈانس اپنے توسیعی منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ لیکن ٹک ٹاک کی طرح اس کی نئی ایپ کو بھی امریکہ میں جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سیکیورٹی خدشات؛ مزید 2 امریکی ریاستوں میں ٹک ٹاک پر پابندی
رپورٹس کے مطابق“ لیمن 8“ تصاویر پر مبنی ایک ایپلی کیشن ہے جو انسٹاگرام اور پن ٹرسٹ سے ملتی جلتی ہے اور اس پر ٹک ٹاک کی طرح کی ویڈیوز بھی شو ہوتی ہیں۔ ”لیمن 8“ کی مین فیڈ میں دو طرح کے فیچرز موجود ہیں جس میں ایک ”فالوئنگ“ کا سیکشن ہے جہاں صارفین ان کانٹینٹ کری ایٹرکا کانٹینٹ دیکھ سکتے ہیں جنہیں وہ فالو کررہے ہیں جبکہ دوسرا سیکشن فور یوکاہے جہاں دیگر پوسٹس موجود ہوتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایپلی کیشن میں ایسا آپشن بھی موجود ہے جس میں مختلف کیٹیگریزجیسے فیشن، بیوٹی اور فوڈ وغیرہ کا کانٹینٹ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ٹک ٹاک اور دیگرسوشل میڈیا سائٹس کی طرح ”لیمن 8“ بھی صارف کے بنیادی ڈیٹا کسی رسائی طلب کرتا ہےجیسے آئی پی ایڈریس، براؤزنگ ہسٹری، ڈیوائس آئیڈینٹی فائراوردیگر معلومات۔