روسی سفیر کی افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
افغان وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کابل میں روس کے سفیر دمتری زھرنوف نے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔
وزارت کے ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں افغانستان اور روس کے درمیان سیاسی، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان روس کے ساتھ اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ روس کے ساتھ قربتیں بڑھ رہی ہیں۔
مولوی امیر متقی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سلامتی اچھی طرح سے برقرار ہے اور افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات پر بھی زور دیا اور حکومتی وفد کو مستقبل میں مختلف شعبوں کا دورہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال کابل میں روسی سفارتخانے پر حملہ ہوا تھا اور سفارتخانے کے کچھ عملے ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد روس نے کابل میں اپنے سفارت خانے کی قونصلر خدمات عارضی طور پر بند کر دی تھیں۔