پولیس نفری صبح سے ہائیکورٹ کے باہر موجود تھی،گرفتاری کی وجہ سامنے نہ سکی۔
تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پورکو ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتارکرلیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کی بھاری نفری صبح سے پشاورہائیکورٹ رجسٹری ڈیرہ اسماعیل خان کےباہرموجود تھی، تاہم پولیس نےتاحال گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیرآج دن ڈیڑھ بجے عدالت پہنچے تو جج کچھ دیر پہلے جا چکے تھے، اس دوران ڈی پی او نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ہائیکورٹ کے احاطے کو گھیرے میں لئے رکھا۔
ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈا پورنے پولیس کو خود گرفتاری دی ہے۔
باخبرذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بکھر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔