مشاورتی اجلاس میں تحریک انصاف کی مذاکرات کی پیشکش پربھی غور کیا گیا
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ پریکٹس اورپروسیجربل 2023 پارلیمنٹ سے منظورکرانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کاغیررسمی مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑاوراٹارنی جنرل منصوراعوان، رانا ثناء اللہ،مریم اورنگزیب ،سعد رفیق ،ملک احمدخان اورعطاء تارڑ نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران صدرمملکت کی طرف سےسپریم کورٹ پریکٹس اورپروسیجربل 2023کی توثیق نہ کرنےپرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بل کو آئندہ ہفتےپارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے منظورکرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ن لیگ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اورپارلیمنٹ کے پلیٹ فارم کو بھرپوراندازمیں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں اتحادیوں کی غیر متزلزل حمایت پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے تحریک انصاف کی مذاکرات کی پیشکش پربھی غور کیا گیا۔
شرکا ء نے کہا کہ مذاکرات کیلئےکوئی باضابطہ رابطہ ہوگا توجواب دیا جائےگا۔